تفریح

فلم ‘ہیرا پھیری-3’ کے سیٹ سے آئی پہلی تصویر، شائقین میں خوشی

اکشے کمار، پریش راول، سنیل شیٹی کی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ پہلی فلم ‘ہیرا پھیری’ سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اب اس فلم کا تیسراپارٹ جلد ہی ناظرین کے سامنے آنے والا ہے۔ اس ’ہیرا پھیری-3‘ کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور فی الحال فلم کے سیٹ سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

فلم ’ہیرا پھیری-3‘ پچھلے کچھ مہینوں سے خبروں میں ہے۔ اس فلم پر پروڈیوسر اور ڈائریکٹر گزشتہ کئی ماہ سے کام کر رہے تھے۔ اب بالآخر فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ فلم کے تینوں اداکاروں کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں پریش راول بابو بھائی کے گیٹ اپ میں اور اکشے کمار راجو کے گیٹ اپ میں نظر آ رہے ہیں۔ سنیل شیٹی ویسے ہی سادہ لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہوتے ہی صارفین نے تبصرے شروع کر دیے۔ ایک نے لکھا، ’آخر کار تینوںپھر ایک ہو گئے‘۔ جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ‘یہ بالی ووڈ کی تاریخ کی بہترین کامیڈی فلم ہوگی‘۔ تیسرے نے لکھا،’بابوراو، شیام اور راجو اتنے سالوں بعد واپس آئے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں‘۔ مجموعی طور پر مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ ممبئی میں فیروز ناڈیاڈوالا کے ایمپائر اسٹوڈیو میں کی گئی ہے۔ فلم ‘ہیرا پھیری’ سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔ سال 2006 میں اس کا دوسرا پارٹ فلم ’ہیرا پھیری-2‘ریلیز ہواتھا۔ اب شائقین کو ’ہیرا پھیری-3‘کا بے صبری سے انتظار ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago