Categories: تفریح

آسکر کی جانب سے ودیا بالن، ایکتا اور شوبھا کپور کو دعوت نامہ ملا

آسکر کی جانب سے ودیا بالن، ایکتا اور شوبھا کپور کو دعوت نامہ ملا

فلم اداکارہ ودیا بالن، پروڈیوسر ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کو آسکر کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا  ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ تینوں اکادمی ایوارڈس کی کلاس۔ 2021 کا حصہ بننے جارہی ہیں۔انہیں آسکر کی گورننگ باڈی موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے دنیا بھر سے منتخب کئے گئے  395 ان افراد میں شامل کیا ہے جو آسکر میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

ان تینوں کے علاوہ اس اکیڈمی ایوارڈس میں ہالی ووڈ اسٹار آندرا ڈے، ماریہ باکلووا، ایزا گونزالیز، ہنری گولڈنگ، وینیسا کربی، رابرٹ پیٹنسن شامل ہیں۔واضح ہو کہ ودیا، ایکتا اور شوبھا سے پہلے بالی ووڈ  سے پرینکا چوپڑا، دیپیکا پدوکون، عرفان خان، امیتابھ بچن، عامر خان، ایشوریا رائے، سلمان خان، گوتم گھوش اور بدھ دیب داس گپتا جیسی ہستیاں آسکر ایوارڈ کے لیے ووٹنگ میں شامل ہوچکی ہیں۔

ودیا بالن نے پرنیتا، بھول بھولیا، عشقیہ، دی ڈرٹی پکچر، کہانی، بیگم جان، تمہاری سولو اور شکنتلا دیوی جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعہ فلم شائقین کے دلوں میں ایک خاص مقام پیدا کیا ہے۔ وہیں ایکتا کپور اور شوبھا کپور دونوں ہی بالی ووڈ اور ٹی وی دنیا کی سب سے بڑی پروڈیوسر س میں سے ایک ہیں اور انھوں نے دی ڈرٹی پکچر، ڈریم گرل، ونس اپوان اے ٹائم ان ممبئی، اڑتا پنجاب جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں پروڈیوس بھی کی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago