تفریح

رانی مکھرجی کی فلم’ مسز چٹرجی ورسیز ناروے’ کی ریلیز کی کیا ہے تاریخ؟

رانی مکھرجی کی آنے والی فلم ’ مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ کی ریلیز کی تاریخ فلم سازوں نے تصدیق کر دی ہے۔ فلم اگلے سال 3 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ ہی رانی مکھرجی کا فلم کا پہلا لک بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس میں اداکارہ سوٹ پہنے ، بالوں کو بندھے ، ماتھے پر سندور، کانوں میں بوندی اور گلے میں زنجیر پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہاتھ میں ٹیڈی بیئر بھی پکڑ رکھا ہے۔

سچے واقعہ پر مبنی اس فلم کی کہانی ایک قوم کے خلاف ماں کی جدوجہد کی ان کہی کہانی کو دکھایا جائے گا۔ فلم کی کہانی ایک ہندوستانی جوڑے کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس کے بچے کو 2011 میں نارویجن ویلفیئر سروس نے چھین لیا تھا۔ فلم میں رانی مکھرجی کے علاوہ کرسٹجن اکسکولا ، ایرکی لارے اور کیرول ٹام اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ آشیما چھیبر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دنیا بھر کی تمام ماو¿ں کے لیے وقف ہے۔ اس فلم کو نکیل اڈوانی ، منیشا اڈوانی اور مدھو بھوجانی پروڈیوس کررہے ہیں اور یہ 3 مارچ 2023 کو ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago