Categories: صحت

کیرالہ میں 12 سالہ بچہ کی نیپا ہ وائرس سے موت، مرکز نے ٹیم بھیجی

کیرالہ میں 12 سالہ بچہ کی نیپا ہ وائرس سے موت، مرکز نے ٹیم بھیجی

نئی دہلی، 5 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

اب کیرالہ میں کورونا تباہی کے درمیان نیپاہ وائرس نے بھی دستک دی ہے۔ ریاست میں ایک 12 سالہ بچہ نیپا ہ وائرس کی وجہ سے فوت ہو گیا ہے۔ کوزی کوڈ، کیرالہ میں نیپا ہ وائرس کی وجہ سے ایک بچے کی موت کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آگئی ہے۔ مرکزی حکومت نے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کے ماہرین کی ایک ٹیم بھی کیرالہ بھیجی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق بچے کو 3 ستمبر کو انسیفلائٹس اور مائکورڈائٹس کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں بچہ علاج کے دوران آج صبح دم توڑ گیا۔ مرکزی حکومت نے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے، جو اتوار کو ہی پہنچے گی اور ریاستی حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ مرکز نے ریاست کو مشورہ دیا ہے کہ وہبچے کے رابطے میں آئیسبھی لوگوں کا سراغ لگائے اور انہیں قرنطینہ میں رکھے۔ رابطے میں آئے سبھی بچوں کے نمونے لے کر ان کی جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست سے اس سلسلے میں احتیاط برتنے کو بھی کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں بھیکیرالہ کے کوزیکوڈ اور مالپورم میں نیپا ہ وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ نیپاہ وائرس چمگادڑوں سے پھیلتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago