Categories: صحت

کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ًساڑھے تین لاکھ ریکارڈ معاملے

کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریبا ًساڑھے تین لاکھ ریکارڈ معاملے

ملک میں کورونا کی دوسرے لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ساڑھے تین لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مریض اس وبا سے دم توڑ گئے۔ اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثنا ملک میں جمعہ کو 29 لاکھ ایک ہزار 412 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 13 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 832 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 346786 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف 219838 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں جسے ملاکر اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 67 ہزار 997 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 2552940 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 2624 مریضوں کی موت سے اس مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 189544 ہوگئی ہے۔

ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.49 ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.37 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔

جھارکھنڈ: کورونا کے 5741 نئے معاملے ، 63 افراد کی موت

ہر روز جھارکھنڈ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد خوفناک ہوتی جارہی ہے۔ ہفتہ کو اب تک 5741 کورونا مثبت واقعات پائے گئے ہیں۔ جب کہ ریاست میں کورونا سے 3205 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔جب کہ کورونا سے63 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق متائثرین میں رانچی سے 1364، بوکارو سے 298، چترا سے 96، دیوگھرسے 120، دھنباد سے 262، دمکا سے 107، مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور)سے 810، گریڈیہ سے 92، گوڈا سے 102، گملاسے 174 ، ہزاریباغ سے 320، جامتارا سے 296 ، کھونٹی سے 76، کوڈرماسے 228، لاتیہار سے 74، لوہاردگا سے 200، پاکوڑ سے 16، پلامو سے 250، رام گڑھ سے 448، صاحب گنج سے 118، سرائے کیلا سے 95، سمڈیگا سے 76 اور مغربی سنگھ بھم (چائباسہ سے ) 119 مریض شامل ہیں۔

ریاست میں کوویڈ 19 کے کل معاملات اب 190692 ہوچکے ہیں۔ ان میں 43415 فعال مقدمات ہیں۔ جب کہ 145499 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 1778 مریض کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جھارکھنڈ میں کورونا کی بازیافت کی شرح 76.30 فیصد ہے۔

شمال مشرق میں3023 نئے کورونا مریض، 540 صحت مند

آسام میں12 مریضوں کی موت

شمال مشرق کی آٹھ ریاستوں (آسام ،تریپورہ ،منی پور،ناگالینڈ،میزورم ،میگھالیہ ،اروناچل ،سکم )میں ، انفیکشن کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آسام شمال مشرق کی سکم سمیت آٹھ ریاستوں میں پہلے نمبر پر ہے ، جب کہ تریپورہ اور منی پور بالترتیب دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، شمال مشرق میں سب سے زیادہ 3023 نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ جب کہ آسام میں 12مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ ، 56 ہزار ، 110 ہوچکی ہے۔ ان میں 3 لاکھ ، 34 ہزار ، 741 مریض صحت مندہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مجموعی طور پر 540 مریض مکمل طور پر صحت مند ہوچکے ہیں جب کہ 17 ہزار226 مریض ، مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شمال مشرق میں اب تک 2 ہزار ، 400 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 12 نئے مریض فوت ہوئے ہیں۔

راجدھانی  پٹنہ میں کورونا کا ریکارڈ قہر

این ایم سی ایچ  میں 24 مریض کی موت سے افرا تفری

بہار میں کورونا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے  راجدھانی  پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ) میں ریکارڈ 24 مریضوں کی موت ہوگئی ہے جس میں پٹنہ کے  رہنے والے بیشتر افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

موصولہ معلومات کے مطابق این ایم سی ایچ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر مکل کمار سنگھ کے ذریعہ جمعہ کے روزاین ایم سی ایچ میں علاج کے دوران کل 24 افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے، کل مرنے والوں میں پٹنہ میں رہنے والے 16 افراد یعنی سب سے زیادہ اسی شہر کے لوگوں کی موت ہوئی ہے اس کے علاوہ بکسر کے رہنے والے دو مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،بھوج پور ، سیوان ، ویشالی ، جموئی ، نالندہ اور اورنگ آباد کے ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

نوڈل آفیسر ڈاکٹر مکل کمار سنگھ نے مزید بتایا کہ جمعہ کے روز 58 نئے مریض داخل کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 356 ہوگئی ہے آئی سی یو میں داخل مریضوں سمیت آج این ایم سی ایچ سے 5 کورونا مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر چلے گئے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس وقت اسپتال میں 144 بیڈ خالی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago