کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 219.41کروڑ(94.97کروڑ دوسری خوراک اور 21.92کروڑ احتیاطی خوراک )کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,76,787 ٹیکے لگائے گئے۔
ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد25,968ہے۔
فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.06فیصد ہے۔
سردست ملک میں شفایابی کی شرح98.76فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2,417مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,40,79,485 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران1,946نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح ((0.75 فیصد ہے ۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح (1.01) فیصد ہے ۔
اب تک کُل89.91کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2,60,806ٹیسٹ کئے گئے۔