صحت

مفکر امام یوسف القرضاوی کی وفات امت مسلمہ کا عظیم خسارہ: جماعت اسلامی

معروف اسلامی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی کی وفات کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا۔ ان کی وفات امت مسلمہ کا ایک عظیم خسارہ ہے۔

وہ نہ صرف ایک عظیم اسلامی اسکالر تھے، بلکہ ایک مبلغ، مصلح، اسلامی مایہ ناز علم بردار بھی تھے۔ ان کی شخصیت مختلف کمالات کا مجموعہ تھی۔ وہ ایک بے مثل عالم دین، عالم اسلام کے سب سے قد آور فقیہ۔ خطیب، شاعر اور مصنف تھے۔

 اسلامی فکر کے مختلف پہلووں پر ان کی گراں قدر تصنیفات نے ساری دنیا میں اسلام کے مثبت تعارف میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ علامہ قرضاوی اعتدال و توسط کے داعی اور اسلام پر مبنی عدل و اعتدال فکر کے ترجمان تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “گرچہ علامہ قرضاوی  مصرکی سرزمین سے تعلق رکھتے تھے، اور جوانی کے ایام سرزمین  مصر کی  علمی و فکری آب یاری میں گزاری لیکن گزشتہ چار دہائیوں سے قطر میں قیام پذیر تھے۔ایک سو سے زائد معرکۃ الاراء کتابیں لکھ چکے ہیں۔

ان میں سے اکثر کتابیں دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہوچکی ہیں۔  ان کی خدمات کے اعتراف میں عالم اسلام کا سب سے بڑا یوارڈ “کنگ فیصل ایوارڈ ” آپ کو تفویض کیا گیا، یہ عظیم انسان آج 96 سال کی عمر میں اپنے رب حقیقی سے جا ملا۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا کرے۔”

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago