Categories: صحت

ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں تقریباً تین لاکھ چھیاسی ہزار تازہ کووڈ کیس درج کئے گئے

ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں تقریباً تین لاکھ چھیاسی ہزار تازہ کووڈ کیس درج کئے گئے

ملک میں کووڈ19- کے زیر علاج مریضوں کی کُل تعداد میں آج مزید اضافہ درج کیا گیا ہے اور یہ کُل درج کیسوں کے تقریباً 16 اعشاریہ نو صفر فیصد پر مشتمل ہے۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ سرِدست 31 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ لوگ وائرل عالمی وبا سے دوچار بتائے جاتے ہیں اور وہ یا تو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں یا گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ کے تقریباً 3 لاکھ 86 ہزار سے نئے معاملے درج کئے گئے۔ اِس طرح صحت یابی کی شرح مزید کم ہوکر 81 اعشاریہ نو نو فیصد پر آگئی ہے۔ اب تک 2 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے یا کل تک اُن کا مکمل علاج کردیا گیا ہے۔

ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ سے زیادہ لوگ کووڈ19- انفیکشن سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر ، گجرات، کرناٹک، چھتیس گڑھ، دلّی، تمل ناڈو ، اترپردیش، پنجاب، مدھیہ پردیش اور کیرالہ سمیت 10 ریاستیں لگاتار اس وائرل عالمی وبا کا بڑا ہاٹ اسپاٹ بنی ہوئی ہیں۔ تقریباً 75 فیصد نئے معاملوں کا تعلق ان ہی 10 ریاستوں سے ہے۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ سے تین ہزار 498 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اِس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 330 تک ہوگئی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر : ریکارڈ 3،86،452 نئے کیسزاور 3498 ہلاکتیں

ملک میں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 3،86،452 نئے کیسز رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور 3498 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہو چکی ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 2.97 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22،24،548 افراد کی ویکسی نیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 179 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،86،452 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 2،97،540 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

دریں اثنا ، ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 31،70،228 ہوگئی ہے۔ مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 2،08،330 ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago