Urdu News

بھارت نے مجموعی طور پر73.82 کروڑکووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکے غیر معمولی کامیابی حاصل کرلی ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں28,591 نئے معاملے درج ہوئے ہیں

 

نئی دلّی  ،12 ستمبر، 2021/

گذشتہ 24 گھنٹوں میں72,86,883  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی، آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت نے مجموعی طور پر 73.82 کروڑ (73,82,07,378) آبادی کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکےغیر معمولی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ٹیکہ کاری کی اس حصولیابی کے لئے  75,25,766 سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

10363703

دوسری خوراک

8587937

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

18336456

دوسری خوراک

13991469

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

296771856

دوسری خوراک

42838102

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

142908025

دوسری خوراک

62511101

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

92721925

دوسری خوراک

49176804

مجموعی تعداد

73,82,07,378

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری  کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔

پچھلے 24 گھنٹے میں34,848  مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,24,09,345ہوگئی ہے۔

نتیجتاً، بھارت میں صحت یابی کی شرح  فی الحال 97.51 فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017B3H.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل76ویں دن 50,000 سے  بھی کم یومیہ نئے کیس درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن28,591 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MRPJ.jpg

زیر علاج مریضوں کی تعداد سردست3,84,921ہے۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی  مثبت معاملوں کا 1.16 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030NW7.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر15,30,125ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک54.18 کروڑ سے زیادہ(54,18,05,829) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میںطبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 2.17 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ79 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال1.87فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 13 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل 96 دنوں سے  یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔


Recommended