Categories: صحت

ملک میں کورونا وائرس اکتالیس ہزار سے زائد معاملے

نئی دہلی ، 15 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے اور 581 افراد کی اس وبا سے موت ہوگئی ۔ اس دوران بدھ کے روز 34 لاکھ 97 ہزار 058 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار 491 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41،806 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ 87 ہزار 880 ہوگئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 130 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ 43 ہزار 850 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز2095 بڑھ کر چارلاکھ 32 ہزار 41 ہوگئے ہیں۔

اس دوران 581 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرچار لاکھ 11 ہزار 989 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.39 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.28 فیصد اور شرح اموات 1.33 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹوکیسز 2365 بڑھ کر 110056 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 6067 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5944801 ہوگئی ہے جب کہ 170 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 126390 ہوگئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago