Urdu News

ناسک بس حادثہ:جلتے ہوئے لوگوں کی کیا ہے داستان؟

ناسک بس حادثہ

 ملزم ٹرک ڈرائیور گرفتار

ممبئی، 09 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ناسک بس حادثہ کے ملزم ٹرک ڈرائیور رام جی یادو کو پولس نے ہفتہ کی دیر رات گرفتار کر لیا۔ ناسک ضلع کی اڈگاؤں پولیس نے یہ اطلاع دی۔ اس حادثہ میں چنتامنی ٹریولس کی بس میں ٹرک کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں 12 مسافروں کی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں اجے کچن کمار (16)، ادھو بھیلانگ (44)، لکشمی بائی ناگوراؤ مدھولکر (50) اور کلیانی آکاش مدھولکر (3) شامل ہیں۔ ان کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ باقی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم نے بھی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار روپے اور سرکاری خرچ پرعلاج کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی سرجری ہو گی انہیں 2 لاکھ روپے کی طبی امداد بھی دی جائے گی۔

Recommended