Urdu News

جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں کے نامزد نمائندے ہوں: سشیل کمار مودی

نئی دہلی، 10دسمبر (انڈیا نیریٹو)

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں کے دو نمائندوں کو نامزد کرنے کی ترمیم کے حق میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ’جموں-کشمیر تنظیم نو ایکٹ-2019‘ میں جلد از جلد ترمیم کی جانی چاہیے۔

راجیہ سبھا میں سشیل مودی نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گردی کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں ریاست سے بھاگنا پڑا۔ کشمیری پنڈت اجتماعی قتل، نسل کشی اور اجتماعی عصمت دری کا شکار ہوئے۔

اس کے پیش نظر جسٹس رنجن دیسائی کی سربراہی میں جموں و کشمیر کے لیے تشکیل کردہ حد بندی کمیشن نے ریاستی اسمبلی میں کشمیری مہاجروں یا کشمیری پنڈتوں کے دو نمائندوں کو نامزد کرنے کی سفارش کی تھی۔ ان دونوں میں سے ایک عورت ہوگی۔ انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے نامزد کیا جائے گا اور ان کے پاس وہی اختیارات ہوں گے جو پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے نامزد کردہ ایم ایل اے کے ہیں۔ اعتماد کے ووٹ اور بجٹ وغیرہ میں ووٹ دینے کا حق ہوگا۔ کمیشن نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ مرکزی حکومت مقبوضہ کشمیر کے بے گھر افراد میں سے ایک نمائندہ نامزد کرے۔

Recommended