Urdu News

بیرون ملک جانے پر ملک کے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی:سپریم کورٹ

نئی دہلی ، 02 جنوری (انڈیا نیریٹو)

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی حفاظت کے لیے گائیڈ لائنز بنانے پر سماعت سے سپریم کورٹ نے انکار کردیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسے ابوظہبی میں وہاں کی پولیس نے پکڑلیا تھا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ اگر ضروری ہو تو لوگ جہاں بھی جائیں ملک کے قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

درخواست پروین کمار نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ وہ ابوظہبی میں تھا جب اسے وہاں کی پولیس نے پکڑا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہر ملک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں ان کو ماننا پڑتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر لوگ جہاں جائیں وہاں کے قانون کے مطابق کارروائی کی جاسکتی ہے۔ وزارت خارجہ اس میں کچھ نہیں کر سکتی اور نہ ہی سپریم کورٹ اس سلسلے میں کوئی قاعدہ بنانے کا حکم دے سکتی ہے۔

Recommended