Categories: قومی

وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکہ متعدد جہات سے اہمیت کا حامل: بی جے پی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کو اسٹریٹجک اور اقتصادی نقطہ نظر سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی اور پارٹی کے محکمہ خارجہ کے انچارج وجے چوتھی والا نے جمعہ کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ترویدی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی امریکہ کے ایک مختصر اور کثیر جہتی دورے پر ہیں اور انہوں نے پانچ بڑی کمپنیوں کے منتظمین اعلیٰ (سی ای او) اور امریکہ کی نائب صدر کملا حارث سے ملاقات کی۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترویدی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے امریکہ یا صدر میں پارٹی کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط رہے ہیں۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ اہم ہے کیونکہ جب کوئی وزیر اعظم دورہ کرتا ہے تو وہ امریکی حکومت یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی پوزیشن میں ہوتا ہے۔ لیکن ہند۔ بحرالکاہل خطے میں اسٹریٹجک امور پر آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago