Urdu News

حیدرآبادی صنعتی نمائش کی تاریخ پر کتاب کی اشاعت

صنعتی نمائش کا سرورق

حیدرآباد(راست)حیدرآبادی صنعتی نمائش (مملکت آصفیہ میں نمائش کی ابتدا اور ان کی ترقی) پر کتاب منظرعام پرآچکی ہے۔ اس کتاب میں سلطنت آصفیہ کی جانب سے نمائش کی ابتدا، نمائش کے لئے کیے گئے اقدامات ، کمیٹی کے ممبران کی تفصیلات، صنعتی نمائش،حیدرآبادی گھریلو صنعتوں وغیرہ پرمضامین پیش کیے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

 دکن کے مشہورومعروف محققین وادیبوں محمد شرف الدین( سابق معتمد صنعتی نمائش)، مولوی نصیر الدین ہاشمی، حافظ محمدمظہر، حفیظہ جمال، ڈاکٹرمحمدافضل الدین اقبال اوردیگر کے نمائش کی تاریخ پراہم مضامین اس کتاب میں شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

حیدرآبادی صنعتی نمائش کی تاریخ پر کتاب کی اشاعت

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

کتاب کے آخر میں نمائش کے متعلق حکمنامہ کے خطوط اور نمائش کے متعلق اہم تصاویر شامل ہیں۔ محمدشرف الدین نے کتاب میں اپنے مختلف مضامین کے ذریعہ نمائش کی تاریخ ، اس کے قیام مقصد اوردیگرتفصیلات پرجامع روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب 11-3-855،ملے پلی ،حیدرآباد سے حاصل کی جاسکتی ہے یا فون نمبر 7893573855پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Recommended