Urdu News

چادر کھینچنا یزیدیت اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانا حسینیت: سید محمد اشرف کچھوچھوی

امریکہ میں منی پور کے سوالوں پر بولے علما ومشائخ بورڈ کے صدر اشرف کچھوچھوی

امریکہ میں منی پور کے سوالوں پر بولے علما ومشائخ بورڈ کے صدر اشرف کچھوچھوی

ٹیکساس، امریکہ

آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ کے قومی صدر اور ورلڈ صوفی فورم کے چیئرمین حضرت سید محمد اشرف کچھوچھوی نے ٹیکساس امریکہ میں صحافیوں کی جانب سے منی پور میں ہوئے تشدد پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں حقیقت نہیں جانتا کہ وہاں کس قسم کی صورت حال ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جس طرح کی خبریں، ویڈیوزاورتصاویرآرہی ہیں وہ یقیناً خوفناک ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں ہو رہا ہے چاہے فرانس ہویافلسطین، انسانیت کو درندے کچل رہے ہیں۔ یمن، شام، ہر جگہ سے ایسی خوفناک تصویریں آتی رہتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

چند روز قبل امریکہ سے بھی شرمسار کرنے والی خبریں آئیں تھیں جب یہاں نسل پرستی پر تحریک چل رہی تھی۔ ہم کہیں بھی کسی بھی قسم کے ظلم کی حمایت نہیں کر سکتے، ہمیں ظلم کو ظلم کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ اسے مذہب، نسل یا ملک کی بنیاد پر سمجھنا بھی ظلم ہے۔ انہوں نے کہا محرم کا مہینہ چل رہا ہے جو کہ دراصل ظلم کے خلاف سب سے بڑی قربانی ہے، وحشی،درندوں کے خلاف اس جنگ میں امام عالی مقام نے اپنا پورا گھر قربان کر دیا لیکن ظلم اور ظالم سے سمجھوتہ نہیں کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

یزیدیت نے ہمیشہ چادر کھینچنے کا کام کیا ہے جب کہ حسینیت ظالم کے خلاف کھڑا ہونا اور اسے ہر طرح سے شکست دینے کے لئے کام کرنا ہے۔ خواتین کے ساتھ ایسی گھناؤنی حرکت، ان کی عزتوں سے کھیلنا درندوں کا کام ہے، ایسے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، ایسی گھناؤنی حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

ہندوستان امن اور روحانیت کی سرزمین ہے اور وہاں صدیوں سے لوگ محبت سے رہ رہے ہیں لیکن ملک کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی بہت ضروری ہے، ہمیں یقین ہے کہ حکومت اس سے سختی سے نمٹے گی۔ عورتوں کے ساتھ ایسا ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

Recommended