مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز. وزیر مملکت پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اسٹارٹ اپ کو بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے شعبے سے جوڑنے پر زور دیا. اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں. حکومت ایم ایس ایم ای کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری پالیسی تبدیلیوں سمیت تمام طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔
آٹھویں انڈیا انٹرنیشنل ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ سمٹ اینڈ ایکسپو میں. بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس شعبے نے آتم نربھر بھارت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے. گزشتہ آٹھ سالوں میں بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ حکومت منفرد مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے. اور اس عمل میں بھارتی معیشت کو مضبوط بنانے کی ترغیب دے رہی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سامعین کو ایم ایس ایم ایز کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کے لیے مودی حکومت کے عزم کے بارے میں یاد دلایا. اور وزیر اعظم کے یوم آزادی کے خطاب کا حوالہ دیا. جن ابھوں نے کہا تھا کہ “میں نجی شعبے سے بھی آگے آنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ہمیں دنیا پر غلبہ حاصل کرنا ہوگا۔ خود کفیل بھارت کا یہ خواب یقینی بنانا ہے. کہ بھارت دنیا کی ضروریات کو پورا کرنے میں پیچھے نہ رہے۔ چاہے یہ ایم ایس ایم ایز ہی کیوں نہ ہوں، ہمیں اپنی مصنوعات کو ‘زیرو ڈیفیکٹ – زیرو ایفیکٹ’ کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ ہمیں سودیشی ہونے ہر فخر کرنا ہوگا”۔
ایم ایس ایم ای ڈی ایف کے چیئرمین رجنیش گوئنکا کے تعارفی کلمات کا حوالہ دیتے ہوئے. انھوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز بھارت کی معیشت کا تقریباً ایک تہائی حصے پر مشتمل ہیں 11 کروڑ سے زائد افراد اس شعبے سے جڑے ہوئے ہیں. ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2022-23 میں بھی پالیسی اعلانات کا ایک جامع پیکیج پیش کیا گیا ہے. جس کا مقصد ایم ایس ایم ای کی بحالی میں معاونت کرنا ہے جو کوویڈ وبا سے سخت متاثر ہوا۔
India@100 امرت کال مواقع برائے نوجوانان کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج بھارتی نوجوان اپنے خوابوں کو آئیڈیاز اور حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور وزیر اعظم مودی کی جانب سے 2015 میں اسٹارٹ اپ انڈیا کے آغاز نے ان کے لیے مواقع کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ وزیر موصوف نے جموں و کشمیر میں جامنی انقلاب کی مثال بھی دی جس نے انتہائی منافع بخش لیوینڈر کی کاشت کو اپنا کر کاشتکار برادری کی زندگیوں کو ان کے تخیل سے بھی بڑھ کر بہتر بنایا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بڑی تعداد میں ایگری ایم ایس ایم ای اسٹالز دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی. اور انھوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ چند سالوں میں. ملک میں ایگریٹیک اسٹارٹ اپ کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے. اور یہ اسٹارٹ اپ سپلائی چین مینجمنٹ، نامناسب بنیادی ڈھانچے اور کسانوں کی وسیع تر منڈیوں تک رسائی میں ناکارکردگی سے متعلق مسائل حل کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوان کاروباری افراد اب اپنے اسٹارٹ اپ قائم کرنے کے لیے. آئی ٹی سیکٹر اور ایم این سیز سے اپنی ملازمتیں چھوڑ رہے ہیں. کیونکہ ان نوجوان کاروباری افراد کو اب یہ احساس ہونے لگا ہے . کہ زراعت میں سرمایہ کاری محفوظ اور منافع بخش کاروباروں میں سے ایک ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ کہہ کر اپنی بات کا اختتام کیا. کہ کوئی بھی بھارت کا 2022 کے عدسے کے ذریعے 2047@ کا تصور نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے 8 سال کے دوران بھارت کو 2047 کا وژن دیا ۔ امرت کال کے اگلے 25 سالوں کا لائحہ عمل طے کیا. جس میں بھارت دنیا میں صف اول کی قوم کے طور پر ترقی کرےگا۔
اس سے قبل ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 8 کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔. انھوں نے انڈیا انٹرنیشنل ایم ایس ایم ای اینڈ اسٹارٹ اپ ایکسپو. اور ایم ایس ایم ای کے کچھ کاروباری افراد سے گفت و شنید بھی کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…