Categories: کھیل کود

صوبیدار نیرج چوپڑا سے سی ڈی ایس اور آرمی چیف نے ملاقات کی، گولڈ میڈل کے لیےتعریف کی

اولمپکس میں سنہری جیت بھارتی فوج کے لیے فخر کی بات

مسلح افواج کے سربراہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے نے منگل کے روز ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر جیولین تھرو میں ملک کوگولڈ میڈل دلانے والے صوبیدار نیرج چوپڑا اور ان کے والدین سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں آرمی افسران نے نیرج چوپڑا کو گولڈ میڈل جیتنے پر سراہا اور چوپڑا کے اہل خانہ کوبھی مبارکباد دی۔ ٹوکیو اولمپکس میں یہ ہندوستان کاواحد طلائی تمغہ ہے۔ 2008 میں ابھینو بندرا کے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد اولمپک کی تاریخ میں یہ ملک کا دوسرا انفرادی طلائی تمغہ ہے۔

واضح ہو کہ جس دن صوبیدار نیرج نے طلائی تمغہ جیتا تھا، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نیرج چوپڑا نے ثابت کر دیا ہے کہ جہاں چاہ ہوتی ہے وہاں راہ ہوتی ہے۔ انہوں کئی دیگر اولمپینس کی طرح مسلح افواج اور قوم کو فخر کااحساس کرایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ آنے والے سالوں میں مزید بلندیوں تک پہنچیں گے۔ آپ کا یہ کارنامہ دوسرے کھلاڑیوں کو ہمارے ملک کے لئے بڑااعزاز اور مزید عزت دلانے کی تمنا اور کامیاب ہونے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔

جنرل ایم ایم نراونے نے صوبیدار نیرج چوپڑا کے ساتھ بات چیت کی اور ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے پر ان کی بے مثال کامیابی پر ان کی تعریف کی۔ نیرج چوپڑا بھارتی فوج میں 4 راجپوتانہ رائفلس  میں صوبیدار ہیں۔ سال 2016 میں انہیں نائب صوبیدار کے عہدے پر جونیئر کمیشنڈ آفیسر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ وہ ڈی اے وی کالج، چنڈی گڑھ سے گریجویٹ ہیں۔ نیرج پانی پت، ہریانہ کے  رہنے والے کسان کے  بیٹے ہیں۔

نیرج چوپڑا کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس دونوں میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے اور بھارت کی نمائندگی کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں 2018 کامن ویلتھ گیمس اور انڈونیشیا میں 2018 ایشین گیمز میں جیت حاصل کی۔ انہیں 2018 میں ہی ملک کا سب سے معزز ارجن ایوارڈ دیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago