ٹویٹر کوپارلیمنٹ کمیٹی کی سرزنش ،کمپنی کی پالیسی نہیں ، ملک کا قانون سب سے اوپر

ٹویٹر کوپارلیمنٹ کمیٹی کی سرزنش ،کمپنی کی پالیسی نہیں ، ملک کا قانون سب سے اوپر

نئی دہلی ، 19 جون (انڈیا نیرٹیو)

پارلیمنٹ کی انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق قائمہ کمیٹی نے جمعہ کے روزدو ٹوک الفاظ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کہا کہ اسےہندوستان کے قوانین اور قواعد پر عمل کرنا پڑے گا۔

قائمہ کمیٹی نے ٹویٹر حکام کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا کہ وہ اپنی کمپنی کے قواعد اور پالیسیوں پر عمل پیرا ہوگی۔ ٹویٹر کو بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کام کرنے کے لئے، اسے ہندوستانی قوانین اورضوابط کی تعمیل کرنی ہوگی۔

مرکزی حکومت اور ٹویٹر کے مابین جاری تنازعہ سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس میں ٹویٹر کا ایک نمائندہ بھی موجود تھا۔ کمیٹی کی کارروائی کی معلومات رکھنے والے ذرائع کے مطابق ، ٹویٹر اہلکار کو واضح الفاظ میں بتایا گیا کہ ہندوستان کی سرزمین پریہاں کا قانون سب سے اوپر ہے۔ اگر ٹویٹر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پھر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ میٹنگ میں ٹویٹر کے پبلک پالیسی کی منیجر شگفتہ کامران اور کمپنی کے وکیل ایوشی کپور نے اپنا وقف پیش کیا۔

قائمہ کمیٹی کے ممبروں نے ٹویٹر کے نمائندے سے سخت سوالات پوچھے ، جن کے جواب میں ٹوئٹر نمائندوں نے گول مول جوابات دیئے۔ ممبران نے ٹویٹر کے اس بیان پر بھی اعتراض کیا کہ وہ کمپنی کے قواعد اور ہندوستان کے قانون کو ایک پیمانے پر تول رہی ہے۔

ممبروں نے کہا ،”آپ کی پالیسی نہیں ہے بلکہ ہندوستان کا قانون یہاں سب سے اوپر ہے“۔کمیٹی ممبران نے اس بات کا ذکر کیا کہ ٹویٹر پر قواعد کی تعمیل نہ کرنے پرآئرلینڈ میں جرمانہ عائد کیاگیا تھا۔ٹویٹر کے نمائندے کا کہنا تھا کہ وہ قواعد کی تعمیل کر رہا ہے اور اس کی جانب سے عبوری چیف تعمیل افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ٹویٹر نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ وہ قائمہ کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے لئے بلائے جانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ شفافیت ، اظہار رائے کی آزادی اور رازداری کے اصولوں پر مبنی اپنی پالیسی اور شہریوں کے حقوق کے دفاع کے لئے ٹویٹر اسٹینڈنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago