زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
جاپان کی سائنس ایجنسی کے مطابق یہ زلزلہ جنوبی صوبہ اباراکی میں ہندوستانی وقت کے مطابق 13:38 پر آیا۔ اس کی گہرائی تقریباً 50 کلومیٹر تھی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی
واضح ہو کہ 16 مارچ 2022 کو بھی جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، 7.3 کی شدت کا زلزلہ تقریباً 8 بجکر 6 منٹ پر ٹوکیو سے 297 کلومیٹر شمال مشرق میں آیاتھا۔اس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی اور کچھ علاقوں میں جاپانی زلزلے کی شدت کے پیمانے پر 6 سے زیادہ تھی۔
اسی علاقے میں سال 2011 کا زلزلہ آیا تھا جس نے بڑی تباہی مچائی تھی۔ 11 مارچ 2011 کو 9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی نے شمال مشرقی جاپان کو تباہ کر دیاتھا۔ زلزلے میں 18 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 5 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ اس سانحے کو 10 سال ہو چکے ہیں لیکن اب تک فوکوشیما کے آس پاس کے لوگ اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں۔
اس سے قبل 22 جنوری کو صبح 1:08 بجے کے قریب جنوب مغربی اور مغربی جاپان میں زلزلہ آیاتھا جس نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا۔ شدت 6.4 ناپی گئی تھی۔ اس میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کا مرکز کیوشو جزیرے کے قریب 40 کلومیٹر (24.8 میل) کی گہرائی میں تھا۔