Urdu News

آسٹریلیائی وزیر اعظم کورونا سے متاثر ہوئے ، خود ٹویٹ کر دی معلومات

کینبرا، (انڈیا نیریٹو)

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خو اس کی جانکاری ٹویٹ کرکے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوسرے لوگوں سے بھی محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

انتھونی البانیز نے پیر کے روز ٹویٹ کیا کہ آج دو پہر ان کا پی سی آر کا معمول ٹیسٹ ہوا۔ اس ٹیسٹ میں ان کا کورونا کا نتیجہ پازیٹیو آیا ہے۔ کورونا پازیٹیو آنے کے بعد انہوں نے خود کو سب سے الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ خود کو سب سے الگ رکھیں گے اور کورونا کے قوانین پر عمل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو آئیسولیٹ کر رہے ہیں اور گھر سے کام کرتے رہیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دوسروں سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص بیمار ہے تو فوری طور پر ٹیسٹ کروائیں اور اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پڑوسیوں اور گھر والوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بھی ایسا کرنا ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے دعویٰ کیا تھا کہسابقہ انفیکشن یا ویکسینیشن کی وجہ سے دنیا کی 90 فیصد آبادی میں کورونا کے خلاف لڑنے کی قوت مدافعت پائی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس ایڈھانوم نے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے اموات کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے محتاط رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

Recommended