Urdu News

طالبان این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین پر پابندی ختم کریں: بلنکن

واشنگٹن ۔29؍ دسمبر(انڈیا نیریٹو)

ریاستہائے متحدہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر سرکاری تنظیموں کی خواتین ملازمین کو کام کی جگہوں پر جانے پر پابندی کے اپنے فیصلے کو واپس لیں۔ اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر  بلنکن نے زور دیا کہ لاکھوں افغان اپنی بقا کے لیے انسانی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔ میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر طالبان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ قومی اور بین الاقوامی این جی اوز کی خواتین ملازمین کو کام کی جگہ سے روکنے کے اپنے خطرناک حکم کو واپس لیں۔

بلنکن نے ٹویٹ میں کہا کہ افغانوں کا انحصار اپنی بقا کے لیے انسانی امداد پر ہے۔ بلنکن کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب طالبان نے ہفتے کے روز تمام مقامی اور غیر ملکی این جی اوز کو حکم دیا تھا کہ وہ خواتین ملازمین کو ملک میں کام پر آنے سے روک دیں۔  قبل ازیں 27 دسمبر کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک پریس بیان میں کہا تھا کہ سلامتی کونسل کے ارکان ان رپورٹس پر “شدید فکر مند” ہیں کہ طالبان نے این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں کی خواتین ملازمین کے کام پر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یو این ایس سی نے کہا کہ طالبان کے فیصلے کا افغانستان میں انسانی بنیادوں پر کارروائیوں پر “فوری اور اہم” اثر پڑے گا۔

Recommended