Urdu News

ایران: تین دن میں حجاب مخالف دوسرے مظاہرین کو سزائے موت سنادی گئی

۔حجاب کے خلاف جاری تحریک اب تیس سے زائد شہروں تک پھیل چکی ہے

تہران، 17 نومبر (انڈیا نیریٹو)

ایران میں حجاب کے خلاف مظاہرے جان لیوا ہوتے جا رہے ہیں۔ ایران کی ایک عدالت نے تین دن میں حجاب مخالف دوسرے مظاہرین کو موت کی سزا سنائی ہے۔ ایران میں حجاب کے خلاف جاری تحریک اب تیس سے زائد شہروں تک پھیل چکی ہے۔

پولیس کی حراست میں گذشتہ17 ستمبر کو 22 سالہ طالبہ مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاج کی قیادت لڑکیا ں کر رہی ہیں۔ ایرانی طلبہ وطالبات کی تحریک میں مزید شدت آنے کے بعد اب ایرانی عدالتیں مظاہرین کو سزائے موت دے رہی ہیں۔ گذشتہ14 نومبر کو ایرانی عدالت نے ایک مظاہرین کو سرکاری عمارت کو آگ لگانے، امن عامہ میں خلل ڈالنے اور قومی یکجہتی کے خلاف سازش کرنے پر سزائے موت سنائی تھی۔

اس کے علاوہ پانچ دیگر مظاہرین کو پانچ سے دس سال کے درمیان مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اب بدھ کو تین دن کے اندر ایران کی عدالت نے ایک اور مظاہرین کو سزائے موت سنائی ہے۔

Recommended