Urdu News

اقوام متحدہ نے طالبان سے کہا ۔افغان خواتین پر تشدد فوری طور پرروکیں

کابل، 26 نومبر (انڈیا نیریٹو)

افغانستان میں خواتین کے خلاف جاری تشدد سے اقوام متحدہپریشان ہے۔ اقوام متحدہ نے افغانستان کی طالبان حکومت سے افغان خواتین پر تشدد فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں 25 نومبر بروز جمعہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جمعہ کو ہی دنیا بھر میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ خواتین پر تشدد کے حوالے سے افغانستان دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے، افغانستان میں خواتین کے بہت سے بنیادی حقوق کو محدود یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کی بحالی کا مطالبہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اب اقوام متحدہ نے بھی یہی مطالبہ اٹھایا ہے۔

کابل میں واقع اقوام متحدہ کے مشن نے طالبان حکومت سے افغانستان میں خواتین کے خلاف تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین حقوق کے حوالے سے ملک میں انتہائی ابتر حالت میں ہیں۔ اس سمت میں بہتری لانے اور ملک میں وسیع پیمانے پر امن کی بحالی کے لیے بامعنی اقدامات کیے جانے چاہیے۔ افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی ایلچی روزا اوٹن بائیوا نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ ان کے لیے اچھا ماحول بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ انھیں ہر قسم کے تشدد سے نجات دلائی جا سکے۔

Recommended