Urdu News

امریکی سینیٹ: ڈیمو کریٹس کو ایک نشست سے برتری حاصل

(واشنگٹن،14نومبر(انڈیا نیرٹو

امریکا کے وسطِ مدتی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیمو کریٹس کو سینیٹ میں 1 نشست سے برتری حاصل ہو گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیمو کریٹس کو 50 اور رپبلکنز کو 49 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وسطِ مدتی انتخابات میں ڈیمو کریٹس سینیٹ میں کنٹرول قائم رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نیواڈا میں کامیابی کےبعد ڈیمو کریٹس کی سینیٹ میں 50 نشستیں ہو گئیں، جبکہ ری پبلیکنز کو 49 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔جارجیا کی سینیٹ کی نشست کا مقابلہ ابھی باقی ہے جس کے لیے آئندہ ماہ 6 دسمبر کو ووٹنگ ہو گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ میں 50-50 نشستوں کی ٹائی کی صورت میں نائب صدر کاملہ ہیرس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہو گا۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی الیکشن کے نتائج پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

Recommended