Urdu News

عمران خان نے دہشت گردی کے واقعات پر شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔28؍ دسمبر(انڈیا نیریٹو)

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت والی حکومت کو “قوم کو دہشت گردی کے واقعات کی طرف دھکیلنے” پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی سینئر قیادت اور پاکستان مسلم لیگ قائد کے رہنما مونس الٰہی کے زیر اہتمام ایک مشاورتی اجلاس کے دوران کیا۔

پاکستانی میڈیا  نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ “مسلط، کرپٹ اور نااہل حکمران قوم کو [دہشت گردی[ کے واقعات کی طرف دھکیل رہے ہیں”۔ عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو قومی سلامتی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ دیکھ رہا ہے۔ میڈیا نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ “قومی سلامتی کو آصف زرداری کے سیاسی طور پر ناپختہ بیٹے کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔

Recommended