نئی دہلی،16 جنوری(انڈیا نیریٹو)
آمنہ فاروق
سردیوں میں خشک ہوا چلتی ہے۔جس کے سبب ہماری جلد خشک ہو جاتی ہے۔جلد خشک ہونے کی وجہ سے کافی کھینچاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔جلد میں کھینچاؤ کی وجہ سے جلن تک ہو جاتی ہے۔
لیکن اس سے بچنے کے سارے حل آپ کے کچن میں ہی موجود ہیں۔
ہم جلد میں نمی پیدا کرنے کے لیئے بہت طریقے کے موئسچرائزر کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان سب سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہیں۔
کھایئے یہ بہترین کھانے کی اشیاء
پانی
تصویربشکریہ:آئی اسٹوک
یہ سب سے بہترین حل ہے۔ موسم سرد ہونے کی وجہ سے ہمیں پیاس بھی کم لگتی ہیں۔جس کی وجہ سے ہم کم پانی پیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہماری جلد ہائیڈریٹڈ نہیں رہتی ہے۔ جتنا ہو سکے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے ۔ایسا کرنے سے جلد کافی ترو تازہ رہیگی۔
پانی والے پھل
تربوز
تربوز ایک پھل ہے جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے (90 فیصد سے زیادہ) اور اس میں معدنیات اور فائٹو کیمیکلز جیسے لائکوپین، وٹامن سی، اور بیٹا کیروٹین شامل ہوتے ہیں – یہ سب جلد کی صحت کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کینو
تصویربشکریہ:آئی اسٹوک
تربوز کی طرح، ان میں بہت زیادہ پانی (80-89 فیصد) کے ساتھ ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے آپ کینو کو کہیں سے بھی لے سکتے ہیں اور چھری کے بغیر بھی چھیل سکتے ہیں۔ یہ کافی مزیدار ذائقہ کے ہوتے ہیں۔
دہی
تصویربشکریہ:آئی اسٹوک
دہی کو اپنے روز کے کھانے میں شامل کر لیں۔اس میں پانی کی مقدار کافی ہوتی ہے۔جو کی سردیوں میں بھی جلد کو ہائیڈریٹڈ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کے سلاد
تصویربشکریہ:آئی اسٹوک
ایک نئی عادت ڈالیں، جیسے کہ اپنے مرکزی کورس سے پہلے سلاد کو بھوک بڑھانے کے طور پر پیش کرنا۔ آپ پھلوں کا سلاد، سبزیوں کا سلاد، یا دونوں کا مجموعہ آزما سکتے ہیں۔ اپنی بھوک بڑھانے کے علاوہ، ایسے سلاد جن میں تازہ پھل اور سبزیاں ہوں۔ آپ کے سیال کی مقدار میں بھی حصہ ڈالیں درحقیقت، لیٹش، جو عام طور پر سلاد میں استعمال ہوتی ہے، میں 90 فیصد سے زیادہ پانی ہوتا ہے۔
کھیرا
تصویربشکریہ:آئی اسٹوک
کھیرا بہترین غذا ہے جو جلد کو نمی بخشتا ہے کیونکہ کھیرے میں موجود غذائی اجزاء اور پانی کی زیادہ مقدار جلد کو ہائیڈریٹ کرنے، سوجن اور جلن کو کم کرنے اور دھوپ کی وجہ سے ہونے والے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔