کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری اور پروڈیوسر ابھیشیک اگروال اب اپنی اگلی پروڈکشن – ‘دی ویکسین وار’ میں مصروف ہیں۔ فلم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور وویک اگنی ہوتری کی اہلیہ پلوی جوشی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ حیدر آباد میں شوٹنگ کے دوران ‘دی ویکسین وار’ کے سیٹ پر انجری کا شکار ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم میں ایک گاڑی بے قابو ہوگئی اور اداکارہ زخمی ہوگئیں۔ پھر بھی پلوی جوشی نے اپنا شاٹ مکمل کیا اور پھر علاج کے لیے قریبی اسپتال پہنچیں۔ وہ اب ٹھیک ہیں۔
پلوی جوشی کی فلم ‘دی ویکسین وار’ 15 اگست 2023 کو ریلیز ہوگی۔ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی وویک اگنی ہوتری کی فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ کشمیر فائلز 2022 کی سب سے بڑی متنازعہ فلموں میں سے ایک تھی۔