رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے آسٹریلیائی ہم منصب جناب رچرڈ مارلس سے ٹیلی فون پر بات چیت کیدونوں لیڈروں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 9 مارچ 2023 کو آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جناب رچرڈ مارلس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیلی فون پر ہونے والی اس چیت سے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی طور پر دفاع اور سلامتی سے متعلق معاملات میں اعتماد اور دوستی کی عکاسی ہوتی ہے ۔
ہندوستان اور آسٹریلیا ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر عمل پیرا ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون حالیہ برسوں میں مسلسل گہرا ہو رہا ہے۔