Urdu News

توانگ جھڑپ پر راج ناتھ سنگھ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بیان دیں گے

سی ڈی ایس انل چوہان نے وزیر دفاع کو چین کی سرحد پر صورتحال سے آگاہ کیا

۔بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ پر اپوزیشن کا حملہ، بحث کا مطالبہ

نئی دہلی، 13 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کی صبح اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں سی ڈی ایس اور تینوں افواج کے سربراہان نے وزیر دفاع کو چین کی سرحد پر صورتحال سے آگاہ کیا۔ تاہم اس پرتشدد جھڑپ میں دونوں طرف سے کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوالیکن دونوں طرف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ توانگ تصادم کے حوالے سے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بیان دیا۔

اس پرتشدد جھڑپ میں دونوں طرف سے کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا

اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہندوستانی اور چینی فوج کے جوانوں کے درمیان 09 دسمبر کو ہوئی جھڑپ تین دن بعد پیر کے روز منظر عام پر آئی۔ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ توانگ سیکٹر کے یانگستے علاقے میں ہوئی تھی اور اس میں دونوں ممالک کے فوجیوں نے ایک دوسرے پرڈنڈوں سے حملہ کیا۔ حالانکہ اس پرتشدد جھڑپ میں دونوں طرف سے کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا،لیکن دونوں طرف کے فوجی زخمی ہوئے۔ اس جھڑپ میں چھ ہندوستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن کا گوہاٹی کے 151 بیس اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ہندوستانی فوج کے علاقائی کمانڈر نے امن بحال کرنے کے لئے موجودہ سسٹم کے مطابق اس مدعے پر بات چیت کرنے کے لئے چینی فریق کے اپنے ہم منصب کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی۔

ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ بنایا ہے

متحدہ اپوزیشن نے اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے ساتھ ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ بنایا ہے،جس میں کئی ارکان پارلیمنٹ منگل کے روز صورتحال پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ممبران پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا اور لوک سبھا میںرول 267 اوررول 176 کے تحت 9 دسمبر کو توانگ سرحد پر ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ پر بحث کرنے کے لئے تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔ آج دونوں ایوانوں کے اجلاس شروع ہونے کے فوراً بعد اس مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کے بڑھتے ہوئے دباو کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کی صبح ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں سی ڈی ایس اور تینوں افواج کے سربراہان نے وزیر دفاع کو چین کی سرحد پر صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) انل چوہان، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا اور ڈیفنس سکریٹری گریدھر ارمانے شامل ہوئے ۔

Recommended