Urdu News

بی ایس ایف کے سابق ڈی جی پنکج کمار سنگھ ڈپٹی این ایس اے مقرر

بی ایس ایف کے سابق ڈی جی پنکج کمار سنگھ ڈپٹی این ایس اے مقرر

نئی دہلی،18 جنوری (انڈیا نیریٹو)

مرکزی حکومت نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پنکج کمار سنگھ کو قومی سلامتی کا نائب مشیر (ڈپٹی این ایس اے) مقرر کیا ہے۔ پنکج کمار سنگھ 31 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہوئے تھے۔

پنکج سنگھ راجستھان کیڈر کے 1988 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر ہیں۔ سنگھ کی تقرری دو سال کی مدت کے لیے کانٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ پنکج کمار سنگھ نے 31 اگست 2021 کو بی ایس ایف کی کمان سنبھالی تھی۔

نائب قومی سلامتی مشیر پنکج کمار سنگھ نے آئی آئی ایم، احمد آباد سے ایم بی اے کے علاوہ ایل ایل بی اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ 2021 میں پہلی بار، انہوں نے راجستھان کے جیسلمیر میں ٹیکن پور (مدھیہ پردیش) سے باہر بی ایس ایف کا یوم تاسیس منانے کا خیال پیش کیا۔ اس خیال نے حکومت کو متاثر کیا۔ حکومت نے اب تمام نیم فوجی دستوں اور یہاں تک کہ فوج کو بھی دہلی سے باہر یوم تاسیس منانے کی ہدایت دی ہے۔

ان کے والد پرکاش سنگھ بھی (جون 1993 سے جنوری 1994 تک) بی ایس ایف کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ پرکاش سنگھ کو ملک میں پولیس اصلاحات کا معمار سمجھا جاتا ہے۔

Recommended