Urdu News

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو حکمرانی کا ایک ’’پائیدار‘‘ماڈل دیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جناب مودی کے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، ان کا پہلا چیلنج بھج میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے ابھرنا اور نئے سرے سے تعمیر کرنا تھا۔ حکومت کی قیادت کرتے ہوئے  20 سال مکمل ہونے کےبعد، ان کے سامنے  نیا چیلنج کووڈ وباتھی، جس نے ملک بھر میں 140 کروڑ افراد کو متاثر کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان چیلنجوں کا سامنا نئے خیالات کے ساتھ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے طویل عرصے تک خود کا جائزہ لیا کہ کیسے نئے آئیڈیاز  کو لایا جاسکتا ہے ۔ اسی طرح زمینی حقیقت سے ان کے قریبی تعلق نے بھی  ہر چیلنج کو موقع میں تبدیل کرنے کے لئے انہیں اہل بنایا۔ وزیر اعظم مودی

شفافیت، جوابدہی اور شہریوں  پر مرکوز  جناب مودی کی طرز حکمرانی کے ماڈل کی علامت بن گئی ہے

ان کی حکمرانی ماڈل کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے. ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے جناب مودی نے. مئی 2014 میں اقتدار سنبھالا ہے، ان کا پہلا منتر. ’’زیادہ سے زیادہ  حکمرانی، کم سے کم حکومت‘‘ رہا ہے۔ اب. تقریباً نو سال بعد، یہ ارتباط کا ایک ذریعہ ہے. جس کے ذریعے ’’مکمل حکومت‘‘ کےنظریہ کے ساتھ ٹکڑوں-ٹکڑوں میں کام کرنے کے بجائے منصوبوں اور خیالات کو آپس میں جوڑکرکام کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی

 تحقیق و ترقی،   تعلیمی ادارے اور صنعت کے انضمام 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور شہریوں. پر مرکوز  جناب مودی کی حکمرانی ماڈل کی علامت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں اقتدار سنبھالنے کے تین مہینوں کے اندر. پہلے بڑے فیصلوں میں سے  سیلف اٹیسٹنگ کی شروعات کرانا اور گزیٹیڈ افسر. کے ذریعہ دستاویزات کی تصدیق کرنے کی روایت کو ختم کرنا تھا۔ اس طرح ہندوستان کے نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی گئی .؛  وہ  نوجوان، جن میں سے 70 فیصد 40 سال سے کم عمر کے ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی وزیر اعظم سے ملاقات

Recommended