تہذیب و ثقافت

بارہ بنکی کےقصبہ بلہرہ میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ منعقد

 بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)

 عید میلاد النبی کی مناسبت سے قصبہ بلہرہ میں گزشتہ شب کل ہند نعتیہ مشاعرے کا انعقاد استاد شاعر جمال احمد بلہروی کی صدارت اور نمائندہ چیئر پرسن ایاز خان کی سرپرستی میں ہوا۔ جس کی نظامت کے فرائض مولانا قاسم عثمانی نے انجام دیئے۔

مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق وزیر و موجودہ ایم ایل اے بہیڑی (بریلی) حاجی عطاء الرحمن نے شرکت کی جن کا ایاز خان نے مومنٹو اور گلپوشی کر کے خیر مقدم کیا۔ انہوں نے مشاعرے کے انعقاد پر اراکین کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ہم سب متحد ہو کر ہی کسی بھی لڑائی کولڑ سکتے ہیں۔موجودہ حالات ہمارے باہمی اختلاف کا نتیجہ ہے لہذا ہم سے ایسے ہی شخص کو اپنا نمائندہ منتخب کریں جو قوم پرست اور صحیح معنوں میں چلے ہماری لڑائی لڑ سکتا ہو۔

ایاز خان نے بھی عوام سے اسی طرح شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی اپیل کی ۔ حافظ اسرائیل کی تلاوت سے مشاعرے کاآغاز ہوا۔مشاعرے کے پسندیدہ اشعار درج ذیل ہیں۔

صحابہؓ کی طرح عشق محمدﷺ دل میں پیداکر

تجھے بھی خشک ٹہنی کو اگر تلوار کرناہے

کلیم طارق

یہ کون ہے جوسر لا مکاں سے آئی صدا

چلے بھی آؤ کہ تم سے کوئی حجاب نہیں

 سلیم تابش لکھنوی

یہ سورج چاند تارے بولتے ہیں

یہ قدرت کے نظارے بولتے ہیں

نبی ﷺ آٸے گا اب ہرگز کوئی

کلام حق کے پارے بولتےہیں

 رضوان جمالی

راہِ خدا میں مال لٹا کر غنی ہوئے

عثماں تو آبروئےخلافت کا نام ہے

جمال احمد بلبر وی

چوم کر رکھ لیتا ہے دیوانہ ہو کر باادب

آپﷺ کا نام مبارک کاٹ اخبار سے

کاوش ردولوی

ان کے علاوہ حسان ساحر ، حیرت پیانوی، عمرعبداللہ قاسمی،وسیم رامپوری، علی بارہ بنکوی،شرافت بسوانی،قاری پرویز یزدانی،ز بیرادر یسی ،شکیل پھول پوری، کاوش ردولوی صغیر بھارتی،عاصم کا کوروی نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔

اس موقع پر مولانا فرمان مظاہری، نسیم گڈو، اصغرعلی قریشی نصیر عالم علی احمد ، توصیف خان، شہزادے عالم، احمد خان وغیرہ موجودرہے۔ آخر میں کنویر مشاعرہ رضوان جمالی نے سبھی کا شکر یہ ادا کیا۔

کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں سامعین کی جم غفیر
آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago