تہذیب و ثقافت

محمد فیض نے 7 سال کی عمر میں رکھا پہلا روزہ

شہاب پور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

بھوک و پیاس سے بچنا اور شہوات و لذات سے احتراز کرنا،ہاتھ،پیر، کان، ناک، زبان،آنکھ یہاں تک کہ دل و دماغ کو لہو و لعب سے بچانے کا نام صیام ہے۔ امت محمدیہ کے لئے اس کا وقت متعین ہے۔ جس کو سحر و افطار کہتے ہیں۔ یہ دونوں وقت رحمتوں سے معمور ہیں۔

یہ اس امت کا شان امتیاز ہے۔ دن میں روزہ رکھ کر رات میں قیام یعنی تراویح کے لئے احکم الحاکمین کے سامنے صف کیا جانا بھی تربیت ہے۔ اس امر کی کہ دلوں میں قلعی کی جائے۔ اور اپنے قلوب منور کئے جائیں۔

 شہاب پور کےمعروف صحافی محمد رضوان انصاری کے صاحبزادے محمد فیض انصاری ابن محمد رضوان انصاری نے گزشتہ جمعہ کے دن 7 سال کی عمر میں اس سال کا پہلا روزہ مکمل کیا ہے۔

محمد فیض انصاری”مدرسہ اسلامیہ عربیہ شہاب العلوم”شہاب پور میں چہارم درجہ کا طالب علم ہے ۔ یہ بچہ بہت ہی ذہین و دیندار ہے۔اپنے کلاس میں اول مقام حاصل کرتا ہے۔

اس کے اس کامیابی اور پہلا روزہ رکھنے پر دادا دادی،نانی،والدین،چچا چچی،ماموں ممانی،خالہ خالو، بھاٸی بہن و تمام رشتہ داروں نے دعاؤں سے نوازا ہے ساتھ ہی اس کے علم نافع ، بہتر صحت، دینداری اور بہتر مستقبل کی دعائیں دیں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago