اردواکادمی،دہلی کے زیراہتمام ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘کاانعقاد

ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سال گرہ کے جشن کے سلسلیمیں اردوادکادمی،دہلی کے زیراہتمام مشاعرہ جشن جمہوریت (آن لائن)کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پر اردو اکادمی،دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مشاعرہ جشن جمہوریت کی روایت کافی قدیم ہے، اس روایت کوبرقراررکھنے کے لیے ہی یہ مشاعرہ منعقد کیا جارہاہے۔ملک کی آزادی اوراردوکاچولی دامن کاساتھ ہے۔اردوکے بڑے شعرانے آزادی کے لیے اردومیں سینکڑوں اورہزاروں اشعارونظمیں لکھی ہیں۔آزادی کے زیادہ تر متوالے اردوبولتے پڑھتے اورلکھتے تھے۔اردوشاعری مجاہدین آزادی کے لہوکوگرم کرنے کاذریعہ تھی۔

اردواکادمی،دہلی کے سکریٹری محمدا حسن عابد نے شعرا کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ مشاعرے کی روایت قدیم ہے،کوروناکی وجہ سے گزشتہ دوبرسوں سے اکادمی کے زیادہ ترپروگرام تعطل کے شکار ہیں،لیکن اس مشاعرے کواس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر منعقدکیاگیاہے۔حکومت کی گائیڈ لائن کے پیش نظر مشاعرے کااہتمام آن لائن کیاگیاہے تاکہ سامعین یہاں تشریف لانے کی زحمت نہ کریں لیکن مشاعرے کوبآسانی سماعت کریں۔جوشعرااس مشاعرے میں مدعوہیں وہ سب اردوزبان کے نمائندہ شعراہیں۔اس میں ہندوستان کی نمائندگی ہورہی ہے۔میں امیدکرتاہوں کہ آج کامشاعرہ سامعین کوپسندآئے گا،یقینالوگ آن لائن اس سے جڑیں گے اورحظ حاصل کریں گے۔میں تمام شعراکے ساتھ آن لائن  سامعین کابھی دل سے استقبال کرتاہوں۔دہلی حکومت اردواکادمی کے پروگراموں کے انعقادمیں بھرپوردلچسپی لیتی ہے اوراردوکے فروغ وارتقاکے لیے  پابندِ عہدہے۔ مشاعرے میں بالخصوص اردواکادمی کے اراکین منے خان،جاویدرحمانی،محمدمستقیم خان،محترمہ شبانہ خان،اسرارقریشی،محترمہ رخسانہ، سلیم صدیقی،سلیم چودھری وغیرہ شریک رہے۔

اس موقع پراردواکادمی کے وائس چیئرمین اورسکریٹری نے شعراکوگلدستہ پیش کرکے مشاعرے میں ان کااستقبال کیا۔بعدہ اسٹیج پرموجودتمام عہدے داران اورشعرانے شمع مشاعرہ روشن کرکے مشاعرے کاباضابطہ آغازکیا۔ مشاعرے کی ابتدائی نظامت اطہرسعید نے کی اور باضابطہ مشاعرہ کی نظامت شکیل جمالی نے کی۔مشاعرے میں پیش کیے گئے چنداہم اشعارحاضرہیں۔

بس اس لیے کہ میں اس کی طرف نہ دیکھ سکوں

دکھاتارہتاہے منظرادھرادھرکے مجھے

طاہرفراز

آدمی ہے،لائق تکریم ہے ہرآدمی

کون ہے،کیساہے،اس چکرمیں پڑناچھوڑدے

تابش مہدی

ہم بھی اس درپرمقدرآزمانے جائیں گے

مل گیاتوخوش نصیبی نہ ملے تقدیرہے

امیرامروہوی

بہت زیادہ بھی مطمئن مت دکھائی دینا

بچھڑتے لمحوں میں شادمانی نہیں چلے گی

شکیل جمالی

میں اک چراغ لاکھ چراغوں میں بٹ گیا

رکھاجوآئینوں نے کبھی درمیاں مجھے

سیماب سلطان پوری

آئینہ تم ضروردکھاؤانھیں مگر

پہلے تمام شہرکے پتھرسمیٹ لو

ڈاکٹراعجازپاپولر میرٹھی

ان کی چارہ گری کاہے شہرہ

میرے زخموں سے خون جاری ہے

وارث وارثی

کلیوں کے لبوں پرخاموشی

مایوس فضائے گلشن ہے

آغازبہاراں یہ ہے تو

انجام بہاراں کیاہوگا

راشدہ باقی حیا

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago