جے پور، 31 اگست (انڈیا نیرٹیو)
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اجمیر کا دورہ کر رہی ہیں۔ مجوزہ اجمیر دورے کے دوران ضروری انتظامات کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول کی ایک ٹیم بدھ کو اجمیر پہنچے گی۔ یکم ستمبر کو صبح 10 بجے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں ٹیم کی جانب سے افسران کی میٹنگ کی جائے گی۔
شیخ حسینہ بر صغیر کے مشہور بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کی زیارت کرنے والی ہیں۔ وہ ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آنے والی ہیں، لیکن فی الحال تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی آکر انتظامات کا جائزہ لے چکی ہے۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ماضی میں کئی بار خواجہ غریب نواز کے مزار کی زیارت کے لیے اجمیر کا سفر کرچکی ہیں۔ وزیر اعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے 2010 اور 2017 میں وہ اجمیر شریف کی درگاہ پر آئیں۔ 1975 سے 1980 تک شیخ حسینہ دہلی میں رہتی تھیں۔ اس دوران وہ اجمیر درگاہ پر بھی جاتی رہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…