ساہتیہ اکادمی کا سالانہ ادبی میلہ 10 سے، رنگا رنگی پروگرام کی خاص رپورٹ

مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت میگھوال اکیڈمی نمائش کا افتتاح کریں گے

ساہتیہ اکادمی کا سالانہ ادبی میلہ اس سال 10 سے 15 مارچ تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس سال کا ادبی میلہ 'آزادی کا امرت مہوتسو' پر مرکوز کیا جا رہا ہے۔  فیسٹیول کا آغازاکیڈمی کی سال بھر کی سرگرمیوں کو پیش کرنے والی  نمائش سے ہوگا۔ اس کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت ارجن رام میگھوال صبح 10 بجے فیروز شاہ روڈ پر واقع ساہتیہ اکادمی کے صدر دفتر رابندر بھون میں کریں گے۔

ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سری نواس راؤ نے بدھ کے روز بتایا کہ آل انڈیا ینگ رائٹرس کانفرنس، جس کا عنوان 'نوجوان ہندوستان کا عروج' ہے، جمعرات (10 مارچ) کو صبح 10.30 بجے شروع ہوگا۔ اس کا افتتاحی کلمات اکیڈمی کے جنرل کونسل ممبر یشے دارجے تھونگچھی پیش کریں گے۔ اکیڈمی کی طرف سے تسلیم شدہ 24 ہندوستانی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے 26 نوجوان مصنفین اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے مختلف اجلاس کی صدارت نامور اسکالر شری رام پریہار، پارمیتا شتپتھی، مرتیونجے سنگھ اور سریش ریتوپرنا کریں گے۔

ڈاکٹرراو نے بتایا کہ اسی دن دوپہر 2:30 بجے ہندوستانی زبانوں میں اشاعت کی حیثیت کے موضوع پر ایک مباحثہ منعقد کیا جائے گا۔ معروف مراٹھی ادیب رنگناتھ پاٹھارے اس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ مختلف ہندوستانی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے سات نامور پبلشرس اور مصنفین چندنا دتہ، درشن درشی، ہیمنت دیوٹے، پربھات کمار، رمیش کمار متل اور یعقوب اس پینل ڈسکشن میں حصہ لیں گے۔ اردو کے ممتاز شاعرش ک نظام پینل ڈسکشن کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 10 سے 15 مارچ کے درمیان منعقد ہونے والے ادبی میلے میں ملک کے کونے کونے سے مختلف ہندوستانی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 225 ادیب اور اسکالر مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس بار اکیڈمی کی کتابوں کی نمائش روزانہ صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہے گی۔ تمام پروگرام فیروز شاہ مارگ پر واقع رابندر بھون کمپلیکس میں منعقد کیے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago