Categories: تعلیم

سی بی ایس ای کی 10 ویں 12 ویں کی ڈیٹ شیٹ 18 اکتوبر تک متوقع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے جمعرات کے روزکہا کہ دسویں اور بارہویں کلاس کے پہلے سیشن کے بورڈ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ بورڈ نے کہا کہ پہلے  اسکل مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ اس کے بعد اہم مضامین کا امتحان ہوگا۔ بورڈ نے کہا ہے کہ تمام امتحانات آف لائن ہوں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پہلے سیشن کے امتحانات کے حوالے سے بورڈ نے کہا ہے کہ ہر امتحان 90 منٹ کا ہوگا۔ امتحان معروضی قسم کا ہوگا۔ ونٹر سیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحان صبح 10.30 کی بجائے 11.30 بجے شروع ہوگا۔ تمام زمروں کے امیدواروں کے پڑھنے کا وقت 15 منٹ کے بجائے 20 منٹ ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پریکٹیکل امتحانات ٹرم امتحانات کے اختتام سے پہلے منعقد کیے جائیں گے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کا حتمی نتیجہ دوسرے سیشن کے امتحان کے بعد اعلان کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے، سی بی ایس ای اس بارامتحانات دو بار نومبر-دسمبر اور مارچ-اپریل میں منعقد کرے گا۔ اس سال سی بی ایس ای نے ہر سیشن میں  تقریباً 50 فیصد نصاب  کے ساتھ تعلیمی سیشن کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ بورڈ نے جولائی میں کہا تھا، "ایساتعلیمی سیشن کے اختتام پر بورڈ کے ذریعہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے انعقاد کے امکانات کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے“۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago