Categories: تعلیم

داخلہ تنازعہ میں دہلی یونیورسٹی، یو جی سی اور سینٹ اسٹیفن کالج کو ہائی کورٹ کا نوٹس

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دہلی ہائی کورٹ نے اس عرضی پر دہلی یونیورسٹی، یو جی سی اور سینٹ اسٹیفن کالج کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر سال ڈی یو اور سینٹ اسٹیفن کالج کے درمیان داخلے کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعہ کی وجہ سے طلبہ کو نقصان ہو رہا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس وپن سانگھی کی سربراہی والی بنچ نے اگلی سماعت 6 جولائی کو کرنے کا حکم دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ عرضی دہلی یونیورسٹی کی قانون کی طالبہ کونیکا پودار نے دائر کی ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ آکاش باجپائی نے کہا کہ انٹرویو کے دوران سلیکشن کمیٹی کے اطمینان کی بنیاد پر نمبر دینا امتیازی سلوک ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر دہلی یونیورسٹی میں داخلہ بارہویں جماعت میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہوتا ہے، لیکن سینٹ اسٹیفن کالج میں داخلے کے لیے الگ سے انٹرویو لینے سے امتیازی سلوک کو جنم دیتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ درخواست سینٹ سٹیفن کالج کے سابق پرنسپل والسن تھامپو کے لکھے گئے ایک مضمون پر مبنی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ اسٹیفن کالج میں داخلے میں شفافیت نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago