Categories: تعلیم
کھلونوں کے ساتھ سیکھنے سے طلباء میں تخلیقی صلاحیت اور حساسیت پیدا ہوتی ہے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی۔ <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">21<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";"> جنوری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے'کھیلنے، بنانے اور سیکھنے کے لیے <span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کھلونوں اور کھیل' کے موضوع پر بین الاقوامی وبینار کے اختتامی نشست سے خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلونوں کے ساتھ  سیکھنے سے طلباء میں تخلیقی صلاحیت اور حساسیت پیدا ہوتی ہے اور ان کے تخیل کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ اس وبینار کا انعقاد وزارت تعلیم کے زیر اہتمام قومی کونسل برائے تعلیمی  تحقیق تربیت (این سی ای آر ٹی)  نے کیا ۔ اس کا مقصد دلچسپ انداز میں تعلیم کے لیے اسکولی تعلیم میں کھلونا پر مبنی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب سرکار نے کہا کہ کھلونے بچوں کو ملکیت سے لے کر اشتراک تک، تعاون سے ہمدردی تک، کھلونوں کی تلاش کرنے سے لے کر اسے خود  بنانےتک  ان میں تخیل، تخلیقی صلاحیت اور بہت کچھ سکھاتے ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ والدین اپنے بچوں کو کھلونوں کے ذریعہ سکھائیں کیونکہ یہ طلباء کے لیے چیزوں کو سمجھنے کے قابل بناتی ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمارے پاس روایتی کھلونوں کا ایک بھرپور ورثہ ہے جو برصغیر میں کئی ہزار سال پہلے وادی سندھ کی تہذیب سے شروع ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی کھلونے نہ صرف  ہماری تفریح کا ذریعہ ہیں، بلکہ ہمیں سائنسی نظریات بھی سکھاتے ہیں جیسے کہ 'لٹو' ہمیں کشش ثقل اور توازن سکھاتا ہے، 'غلیل' ہمیں صلاحیت اور حرکی توانائی سکھاتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی وبینار کھلونوں اور کھیلوں کی ایک لازوال روایت کو بحال کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ اس وبینار نے اسکولی تعلیم کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کیا ہے جس کا تصور 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ یہ ہندوستان کے بیش بہا ورثے اور علمی نظام پر مبنی ہوگا اور ہمارے نوجوانوں کو 21ویں صدی کے چیلنجوں کے لیے تیار کرے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وبینار کے دوسرے دن یعنی 21 جنوری کو ، کھیلنے ، بنانے اور سیکھنے کے لیے کھلونے اور کھیل ' نیز مختلف سماجی خدشات کو دور کرنے کے لیے کھلونےکی ضرورت' کے موضوع پر دو تکنیکی نشستوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ان میں خاص طور پر خصوصی ضروریات والے بچوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اور 9 دانشوروں نے اپنے مقالے پیش کیے۔ اس وبینار میں اختراعی کھلونے اور ٹیکنالوجی پر ایک پینل ڈسکشن ہوا، جس میں مختلف ممالک کے اختراع کاروں، ماہرین تعلیم اور کاروباری افراد نے کھلونا سازی میں اختراعات اور کاروبار کو فروغ دینے کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کاروباریوں نے اپنی جانب سے 7 پریزنٹیشن دیں  اور کھلونوں، کھلونوں کے ڈیزائن اور اسٹارٹ اپس پر کیس اسٹڈیز  کو سامنے رکھا گیا ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر، پروفیسر شری دھر سریواستونے اس موقع پر موجود معززین اور مختلف ممالک کے مختلف مقامات سے وبینار میں شامل ہونے والے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے نشست کا آغاز کیا۔ این سی ای آر ٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے ڈویژن کے سربراہ پروفیسر انوپم آہوجانے دو دن کے مباحثے کی مختصر رپورٹ پیش کی۔ اس کے علاوہ وزارت تعلیم کی جوائنٹ سکریٹری(انسٹی ٹیوٹ) محترمہ ایل ایس چانگ ساگ نے کھلونوں پر مبنی تعلیم کے سلسلے میں وزارت تعلیم کے اقدامات کا ذکر کیا۔کل ہند تکنیکی تعلیم کونسل (اے آئی سی ٹی ای) کےچیئرمین، پروفیسر انیل ڈی سہسرابدھےنے شرکاء سے خطاب کیا اور انہیں اپنے خیالات سے روشناس کیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بین الاقوامی وبینار کے دو  روزہ مباحثے کے اختتام پر، این سی ای آر ٹی کے شعبہ صنفی تعلیم کی سربراہ  اور وبینار کی کوآرڈینیٹر پروفیسر جیوتسنا تیواری نے  تمام معززین، شرکاء اور مدعو سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ 
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago