Urdu News

جے ایم آئی 23جولائی کو وگیان بھون میں صد سالہ جشن جلسہ تقسیم اسناد منعقد کرے گی

جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ ان طلبا کے لیے جو سال 2019 اور 2020 میں جامعہ سے فارغ ہوئے ہیں ان کے لیے صد سالہ جشن  جلسہ تقسیم اسناد 23 جولائی 2023 کو وگیا ن بھون،نئی دہلی میں منعقد کرے گا۔عزت مآب نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ نے جلسہ تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی اپنی شرکت کو منظوری دی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

جشنِ تقسیم اسناد کی تفصیلات

جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لیے پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن پانچ جولائی سے شروع ہے اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ12 جولائی 2023ہے۔سال دوہزار2019 اور2020میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فارغ التحصیل طلبا سے گزارش ہے کہ وہ مندرجہ ذیل لنک پر جاکر مطلوبہ تفصیلات  درج کرکے اپنا رجسٹریشن کرالیں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

پدم شری,پروفیسر نجمہ اختر ،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ یہ امر باعث افتخار ہے کہ یونیورسٹی صدسالہ جشن جلسہ تقسیم اسناد منعقد کررہی ہے۔کوڈ انیس بحران کی وجہ سے یونیورسٹی یہ جلسہ منعقد نہیں کرسکی تھی۔میں تمام کامیاب طلبا کو مبارک باددیتی ہوں جو اس موقع پر ڈگری اور ڈپلوما حاصل کریں گے اور میں ان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لیے خود کو جامعہ پورٹل پر رجسٹر کرائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھ سکتے ہیں

Recommended