Categories: تعلیم

علم ایک بے پایاں سمندر ہے۔ جسے چھینا نہیں جا سکتا: مولانا غفران قاسمی

سعادت گنج،بارہ بنکی

قصبہ انوپ گنج پوسٹ سعادت گنج میں جمعیت سعادۃ العلماء کے مؤقر علمائے کرام کا قائم کردہ ادارہ ’’مدرسہ معہد السعادۃ الاسلامی‘‘میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و تعلیمی مظاہرہ مولانا محمدانیس کاشفی کی صدارت اور مولانا محمدغفران قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوا۔ مولانا عمرعبداللہ قاسمی نے اپنی مترنم آواز سے نعت کا نذرانہ پیش کرکے جلسے کا آغاز کیا۔ اس جلسہ میں مدرسہ کے بچیوں اور بچیوں نے اپنا تعلیمی مظاہر پیش کیا۔ اور ہر جماعت میں پوزیشن لانے والے بچوں کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ چناں چہ جماعت پنچم میں اول پوزیشن محمدزید بن محمدسرفراز نے حاصل کی۔ جب کہ جماعت چہارم میں مریم بانو بنت محمدشکیل ، جماعت سوم میں محمد ذیشان بن محمدرفیق ، جماعت دوم میں محمد یس بن محمدتوقیر اور جماعت اول میں فرسٹ پوزیشن صفیہ بانو بنت محمدشکیل نے حاصل کی۔ سبھی بچوں کو مدرسہ کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر موجود محمدانور انصاری (سابق بی۔ ڈی۔ سی۔) ، مولانا فرمان مظاہری ، صدرالمدرسین ماسٹرمحمدعمران انصاری نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کرکے انعامات تقسیم کئے۔ مولانا محمدغفران قاسمی نے بچوں کی ہدایات جاری کیں۔ اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علم ایک ایسا ہتھیار ہے جسے نہ چُرایا جا سکتا ہے اور نہ چھینا جا سکتا۔ یہ دنیا کی واحد ایسی دولت ہے جسے صرف محنت اور جدو جہد کرکے اساتذہ کے ذریعے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

علم ایک بے پایاں سمندر ہے۔ علم درحقیقت حقائق الاشیاء کا نام ہے۔ انسان اور دیگر مخلوقات میں بنیادی فرق علم کا ہی ہے کہ ان میں یہ اہلیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنی معلومات اور علم میں اضافہ کرسکیں۔ جبکہ انسان ذرائع کو استعمال کرکے اپنے علم میں اضافہ کرسکتا ہے ۔علم ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو مہذب بناتا ہے۔ اسے اچھے اور برے میں فرق سکھاتاہے۔ اسلام کی سب سے پہلی تعلیم اور قرآن پاک کی پہلی آیت جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ؐ پر نازل فرمائی وہ علم ہی سے متعلق نازل کی ہے۔ علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضور ﷺ کو یہ نصیحت فرمائی کہ ہر دم علم میں اضافہ کی دعا مانگتے رہیں۔

ان کے علاوہ مدرسہ کے مدرس ماسٹرسلمان افضال نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور کہا کہ اس مدرسہ کی مستقل کوئی آمدنی کا ذریعہ نہیں ہے۔ اور نہ ہی کسی سے کوئی چندہ  اخذ کیا جاتا۔ ہم لوگ اپنی جیب خاص سے مدرسہ کی ساری ضروریات پوری کرتے ہیں۔ خواہ بچوں کی کتابیں ہوں ، اساتذہ کی تنخواہیں ہوں یا پھر مدرسہ کی دیگر ضروریات ہوں۔ الحمدللہ بچوں کی تعداد سو کے پاس پہونچ چکی ہے۔ آپ سبھی حضرات دعا فرمائیں کہ یہ مدرسہ دن بدن ترقی کے زینوں پر چڑھتا چلا جائے۔

اس موقع پر محمد انور انصاری (سابق بی۔ ڈی۔ سی۔) ، عبدالحئی انصاری۔ محمدسرفراز انصاری ، محمدسالم انصاری ، ڈاکٹر محمداحمد انصاری نے پروگرام میں شرکت فرماکر بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ اور جلسہ کے اختتام پر صدرالمدرسین ماسٹرمحمدعمران انصاری نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago