Categories: تعلیم

اترپردیش: حکومت سے گرانٹ لینےوالےسات مدارس کے خلاف کاروائی

ابوشحمہ انصاری، لکھنو

حکومت سے گرانٹ لینےوالےسات مدارس کی منظوری ختم کیے جانے کے لیے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس ایم پانڈے نے نوٹس بھیجا ہے۔ اترپردیش میں یوگی ادیتہ ناتھ کی قیادت والی حکومت اپنی دوسری دور معیاد میں حکومت کی گائڈ لائینز کے برعکس چل رہے مدارس کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت ریاست کے متعد مدرسوں پر کاروائی کی جائے گی جن میں 7 مدرسوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے یہ ساتوں مدارس حکومت سے گرانٹ لیتے ہیں ان مدرسوں کی منظوری ختم کیے جانے کے لیے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس ایم پانڈے نے نوٹس بھیجا ہے۔

بتایا جارہا ہے دارالحکومت میں ارم نامی مدرسہ سمیت کئی مدرسے حکومت کےنشانے پر ہے اس سے پوری ریاست کے مدرسہ انتظامیہ کے مابین بے چینی کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو برس قبل مدرسہ بورڈ نے 47 مدرسوں کی جانچ کرائی تھی جس میں کئی مدرسوں میں بے ضابطگیاں پائی گئی تھی ان مدرسوں کے منتظمین نے بے ضابطگی دور کرنے کے لئے عرضی دی تھی لیکن اب پورا نہ کرنے پر سخت کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔معیار پورا نہ کرنے والے باقی مدرسوں کے خلاف بھی معطلی کی کاروائی ہوگی۔

بتایا جا رہا ہے کہ معطلی کی کاروائی مکمل ہوتے ہی حکومت مدرسوں کی گرانٹ روک سکتی ہے۔جانچ میں معیار کے برخلاف مدرسوں کی فہرست میں مدرسہ نورالعلوم عتیقیہ مہاراج گنج بلرامپور، مدرسہ گلشن طیبہ بنٹھیوا شراوستی، مدرسہ فیض الاسلام سنت کبیر نگر ،مدرسہ اسلامیہ سلطانپور، مدرسہ تعلیم القرآن پریاگراج، مدرسہ رحمت نساء پریاگراج ،مدرسہ اسلامیہ وارثیہ وارانسی شامل ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago