Urdu News

بگ باس 16′ سے عبدالروزق کی اچانک چھٹی، مداح حیران

کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والا مشہور رئیلٹی شو بگ باس 16 ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ اس شو کو شائقین میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ لیکن اب اس شو سے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آ گیا ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والے شو کے تازہ ترین پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ اپنی معصومیت سے سب کو ہنسانے والے شو کے مدمقابل عبدالروزق کو اچانک بگ باس 16 کے گھر سے بے دخل کرنا پڑا۔ بگ باس 16 کے عبدالروزق گھر سے نکالے جانے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، ساتھ ہی ساجد خان، نمرت کور اہلووالیہ اور شیو ٹھاکرے سمیت دیگر شرکا بھی جذباتی ہوگئے۔

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ بگ باس نے عبدالروزق کو گھر سے باہرہونے کا حکم دیا۔ نمرت کور اہلووالیہ اور شیو ٹھاکرے بگ باس کے اس حکم سے حیران نظر آئے۔ دوسری طرف عبدالروزق کے چہرے پر مایوسی نمودار ہوئی۔ عبدالروزق گھر سے نکلتے ہی پھوٹ پھوٹ کر روئے۔ انہوں نے ساجد خان، نمرت کور اہلووالیہ، شیو ٹھاکرے اور سندریا شرما کو بھی گلے لگایا۔

وہیں اس پرومو کے منظر عام پر آنے کے بعد شو کے مداح بھی کافی جذباتی ہو گئے ہیں اور عبدالروزق کو دوبارہ شو میں لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ شائقین اپنی ناراضگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Recommended