Categories: تفریح

اداکارہ پلوی موت کیس: اندریلا نے ساگنک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں وضاحت دی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنپریہ بنگلہ ٹیلی کی اداکارہ پلوی دے  کی غیر فطری موت کے معاملے میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ اب اس میں پلوی کے لیو ان پارٹنر ساگنک کی دوسری گرل فرینڈ کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔ اس کا نام اندریلا مکھرجی ہے۔ وہ اصل میں جگاچھا، ہاوڑہ کی رہنے والی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
الزام ہے کہ پلوی کی غیر موجودگی میں اندریلا اس کے فلیٹ پر جا کر ساگنک کے ساتھ وقت گزارتی تھی۔ الزام ہے کہ ساگنک نے پلوی کا قتل صرف اندریلا کے ساتھ رہنے کے لیے کیا۔ اداکارہ کے والد نے ساگنک اور اندریلا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے قتل کی دفعہ لگائی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اندریلا منگل کے روز اس بارے میں میڈیا کے سامنے آئیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کبھی پلوی کے فلیٹ پر نہیں گئیں اور نہ ہی اس کا ساگنک سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ساگنک سے ان کا تعارف پلوی کے ذریعے ہی ہوا تھا اور یہ تینوں ایک پارٹی میں اچانک ملے تھے۔ یہاں پلوی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ کی موت کے بعد اندر یلا بھی ایم آر بانگور اسپتال گئی تھیں۔ اس پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پلوی کے ساتھ دوستی تھی اور اسی وجہ سے میں اس کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کے ساتھ اسپتال گئی تھی۔ اندریلا نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں پولیس کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کریں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ساگنک اور پلوی کے درمیان تعلقات کیسے تھے، پیسوں کے لین دین کے حوالے سے ان کے درمیان کچھ ہوا تھایا نہیں، اس کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں ہے۔ اداکارہ نے انہیں صرف یہ بتایا تھاکہ ان دونوں کا لیوان بہت اچھا چل رہا ہے اور وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago