Urdu News

ہنسیکا موٹوانی کے سنگیت اور ہلدی کی تقریب کی جھلکیاں منظر عام پر آگئیں

ہندی اور جنوبی فلموں کی معروف اداکارہ ہنسیکا موٹوانی 4 دسمبر کو اپنے بوائے فرینڈ سہیل کتھوریا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔ اس دوران ان کی سنگیت اور ہلدی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو ہنسیکا-سہیل کے سنگیت کا ایک شاندار فنکشن منعقد ہوا۔ سنگیت کی تقریب کے دوران ہنسیکا نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا اور سہیل بلیک شیروانی میں بہت اسٹائلش لگ رہے تھے۔ ویڈیو میں ہنسیکا اپنے شوہر سہیل کے ساتھ رومانوی انداز میں رقص کرتی نظر آئیں۔

اتوار کی صبح اداکارہ کی ہلدی کی تقریب بھی دھوم دھام سے منائی گئی جس کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ ہنسیکا موٹوانی سفید اور پیلے رنگ کے شرارا میں نظر آ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں سورج مکھی کے بڑے پھولوں کا سیٹ تھا۔

ہنسیکا موٹوانی اور سہیل کی شادی آج جے پور کے شاہی محل منڈوٹا فورٹ میں ہوگی۔ شادی میں آنے والے مہمانوں کا استقبال مخصوص راجستھانی انداز میں کیا جائے گا۔ شادی کی رسومات کے دوران خاص مہمانوں کے لیے راجستھانی کپڑے سلائے جاتے ہیں۔

Recommended