Urdu News

دروپدی کے کردار سے روپا گنگولی نے ہر دل میں جگہ بنائی

روپا گنگولی

نئی دہلی،25 نومبر(انڈیا نیریٹو)

ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا میں اپنی خاص پہچان بنانے والی نامور اداکارہ روپا گنگولی 25 نومبر 1966 کو کولکاتا میں پیدا ہوئیں۔ روپا گنگولی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1985 میں آئی فلم ’صاحب‘ سے کیا۔ اس کے بعد ان کا دوسرا بڑا کردار 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اتھیلے انیم وارو’ میں تھا۔ یہ فلم ملیالم زبان میں تھی۔ اس فلم میں وہ مموٹی کے ساتھ مرکزی اداکارہ کے طور پر نظر آئیں۔ اس کے بعد انہیں 1988 میں بی آر چوپڑا نے دوردرشن پر نشر ہونے والےمشہور سیریل ‘مہابھارت’ میں بریک دیا۔  سیریل میں دروپدی کا کردار ادا کر کے وہ گھر گھر میں ایک جانا پہچانا نام بن گئیں۔

روپا گنگولی نے مکینیکل انجینئر دھرو مکھرجی سے سال 1992 میں شادی کی تھی

روپا گنگولی نے مکینیکل انجینئر دھرو مکھرجی سے سال 1992 میں شادی کی تھی لیکن 2007 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ ان کا ایک بیٹا آکاش مکھرجی ہے۔ روپا گنگولی نے چھوٹے پردے پر کرم اپنا اپنا، لو اسٹوری، وقت بتائے گا کون اپنا کون پرایا، کستوری، اگلے جنم موہے بٹیا ہی کیجو اور کچھ تو ہے تیرے میرے درمیاں جیسے سیریلز میں کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں میں بہترین اداکاری کی جن میں پودما نودیر ماجھی، یوگانت، انترمحل، بہار آنے تک، ایک دن اچانک، پیار کا دیوتا، سوگندھ، نشچے وغیرہ شامل ہیں۔

سال 2015 میں، انہوں س نے سیاست میں قدم رکھا اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2016 میں راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس وقت بھی وہ سیاست میں سرگرم ہیں۔

Recommended