Urdu News

مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون سشمیتا سین

مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون اور بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سشمیتا سین 19 نومبر 1975 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ سشمیتا سین ریٹائرڈ ایئر فورس ونگ کمانڈر سبیر سین اور جیولری ڈیزائنر سبھرا سین کی بیٹی ہیں۔ بہت چھوٹی عمر میں کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والی سشمیتا نے سال 1994 میں مس یونیورس کا تاج پہن کر تاریخ رقم کی۔ اس مقابلے میں سشمیتا کا مقابلہ ایشوریہ رائے سے تھا۔

فائنل میں دونوں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کسی تاریخی واقعہ کو بدل سکتی ہیں تو وہ کیا ہوتی ؟ اس پر ایشوریہ کا جواب تھا کہ ‘اپنی پیدائش کا وقت’، لیکن سشمیتا نے کہا تھا -’اندرا گاندھی کی موت!‘۔ سشمیتا سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کے پاس پیسہ اور وقت ہوگا تو آپ کون سا ایڈونچر کرنا پسند کریں گے؟ ا۔س پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے نزدیک ایڈونچر وہی ہے جو آپ اندر سے محسوس کرتے ہیں۔ مجھے بچوں کا ساتھ بہت اچھا لگتاہے۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں ان کے ساتھ وقت گزارنا چاہوں گی۔ یہی میرا ایڈونچر ہوگا!‘۔

سال 1996 میں فلم ‘دستک’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

سشمیتا سین نے یہ مقابلہ جیتنے کے بعد سال 1996 میں فلم ‘دستک’ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد وہ کئی فلموں میں نظر آئیں جن میں صرف تم، بیوی نمبر 1، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا، آنکھیں، واستوشاستر، میں ہوں نا، میں نے پیار کیوں کیا، بے وفا وغیرہ شامل ہیں۔

فلموں کے علاوہ سشمیتا سال 2020 میں ویب سیریز آریہ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ سشمیتا سین ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ انہوں نے صرف 24 سال کی عمر میں دو بیٹیوں رینی اور الیشا کو گود لیا۔ سنگل پیرنٹ ہونے کے باوجود سشمیتا دونوں لڑکیوں کی بہت اچھی پرورش کر رہی ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو سشمیتا جلد ہی ٹرانس جینڈر گوری ساونت کی بایوپک ’تالی ‘میں اپنا جلوہ دکھاتی نظر آئیں گی۔

Recommended