مشہور کامیڈی سیریل ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں ببیتا جی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منمن دتہ جرمنی میں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ منمن دتہ حال ہی میں چھٹیاں منانے یورپ گئی تھیں۔ وہ اکثر اس سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی تھیں لیکن اب منمن اپنے حادثے کی وجہ سے اس سفر کو درمیان میں چھوڑ کر واپس آ رہی ہیں۔
منمن نے خود اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے۔ منمن نے اپنی پوسٹ میں لکھا- ‘میرا جرمنی میں ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ میرے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی ہے۔ اس کی وجہ سے مجھے اپنا سفر درمیان میں ہی روکنا پڑا۔ اب میں گھر واپس آ رہی ہوں‘۔
منمن کے حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے کافی پریشان ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ منمن دتہ ٹیلی ویژن کی دنیا کی معروف اداکارہ ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔