Urdu News

۔’انڈیا لاک ڈاون’ کا ٹریلر ریلیز، عام لوگوں کی بے بسی آئی نظر

پرتیک ببر، پرکاش بیلاواڑی، آہنا کمار، شویتا بسو پرساد، سائی تامہنکر جیسے ستاروں کی شاندار اداکاری سے مزین فلم ‘انڈیا لاک ڈاون’ کا جذباتی ٹریلر جمعرات کو میکرز کی جانب سے جاری کر دیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں ملک میں کورونا کی وبا کے دوران ملک گیر لاک ڈاون کے دوران روزی روٹی کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگوں کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ ٹریلر میں پرتیک ببر ایک غریب مزدور کے کردار میں نظر آ رہے ہیں، جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے لاک ڈاون کی وجہ سے اپنا گھریلو سامان بیچتا ہے، اور آخر کار اس کے پاس کوئی چارہ نہیں ہونے کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے ساتھ گاوں کی طرف چل پڑتا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بزرگ شخص لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے خاندان سے دور دوسرے شہر میں پھنس جاتا ہے۔ لاک ڈاون میں کام نہ ہونے کی وجہ سے کیسے لوگ روزمرہ کی ضروریات کے لیے کیسے ترس رہے ہیں۔ مجموعی طور پر، فلم کا ٹریلر لاک ڈاون کے دوران درپیش مشکلات کو زندہ کرتا ہے۔ فلم کا یہ ٹریلر بہت جذباتی کردینے والا ہے۔

مدھر بھنڈارکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2 دسمبر 2022 کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر ریلیز ہوگی۔

Recommended